مودی سرکار کے جنگی جنون اور جارحیت سے بنگلادیش بھی پریشان ، جانتے ہیں تنگ آکرکیا قدم اٹھا لیا؟


ڈھاکا(آن لائن) بنگلادیش نے سرحد پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے باعث متصل علاقوں میں موبائل اور نیٹ ورک سروس بند کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش نے ملکی مفاد اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی سرحدوں سے متصل اپنے ایک کلومیٹر اندر تک کے علاقوں میں موبائل اور نیٹ سروس غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردی ہے۔بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں متنازع قانون پر ہونے والے

ہنگاموں کے اثرات بنگلادیش تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ یہ پابندی سرحدوں کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت عائد کی گئی ہے۔قبل ازیں بنگلادیش نے بھارتی ریاست آسام میں لاکھوں افراد کی شہریت منسوخ ہونے پر بھی سخت سیکیورٹی اقدامات اْٹھائے تھے اور آسام سے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر بنگلادیش داخل ہونے والے سیکڑوں تارکین وطن کو بارڈر فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us