ن لیگ نے کرتارپور راہداری پر دھاوا بول کر اسے بند کرنے کی دھمکی دے دی، وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ نے کرتارپور راہداری پر دھاوا بول کر اسے بند کرنے کی دھمکی دے دی، وجہ سامنے آگئی ۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا منان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو حبس بے جا میں رکھا جا رہا ہے،انہوں نے کہا احسن اقبال صاحب کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہوا ہے اور حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ رانا منان خان لیگی ایم پی

اے رانامنان نے اپنے فیسبک پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال صاحب کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے اور حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔
ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ ایسا احتجاج کریں گے کہ سمجھ آ جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کوری ڈور بھی بند کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت لیگی رہنما احسن اقبال نیب کی حراست میں ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ناروال میں بننے والے سپورٹس پراجیکٹ کے پیسے کھائے ہیں اور اس پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کروایا گیا۔

جب کہ حراست کے وقت احسن اقبال نے یہ کہتے ہوئے ان الزامات کی مخالفت کی تھی کہ جو شخص آج تک کرائے کے مکان میں رہتا ہو، اس پر آپ کرپشن کا الزام کیسے لگا سکتے ہیں۔ آج ن لیگی ایم پی اے رانا منان نے بھی ان پر لگے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال پر لگنے والے الزام بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔ اپنے فیسبک پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو جلد رہا کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔
احسن اقبال نے بھی ناروال سپورٹس کمپلیکش کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ جب 2013 میں ن لیگ حکومت میں آئی تھی تو میں نے اس پراجیکٹ کا بیڑا اٹھا یا تھا ،لیکن جب اس پر کام ہوا تو پراجیکٹ پر لگنے والی قیمت اس کی لئے مختص کی گئی رقم سے زیادہ لگی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے قبل اس کا کام 90 فیصد مکمل ہو چکا تھا لیکن اس حکومت نے اس پر کوئی کام نہیں کیااور وہ ابھی تک اسی حالت میں ہے جس میں چھوڑا گیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیسبک پر لیگی ایم پی اے رانا منان خان کی جانب سے احسن اقبال کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اورساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہیں رہا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرتارپور کوری ڈور بھی بند کر سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us