علاج کی غرض سے لندن گئے نواز شریف کے بارے میں افسوسناک خبر موصول ، پاکستانی دل تھام کر پڑھیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)علاج کی غرض سے لندن گئے نواز شریف کے بارے میں افسوسناک خبر موصول ، پاکستانی دل تھام کر پڑھیں ۔۔۔نواز شریف کی طبیعت نہ سنبھل سکی، تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی تک متوازن نہیں ہو سکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکا بھیجے گئے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے جیسے ہی رپورٹس سامنے آئیں گی تو فیصلہ کیا جائیگا کہ نواز شریف کو کہاں شفٹ کیا جائیگا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل پرومٹن ہسپتال میں نواز شریف کا معائنہ جاری ہے، طبیعت نہ سنبھلنے پر نواز شریف کو امریکا یا جنیوا لے جانے کا آپشن موجود ہے، زہر خونی کے ٹیسٹ کے لیے امریکا بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور رپورٹس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، نئے سال کی چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے ملاقات ہوگی۔ حسین نواز نے کہا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل کی حقیقت سب لوگ جانتے ہیں اور ایف آئی اے ویڈیو اسکینڈل کے سلسلے میں کافی لوگوں کو گرفتار بھی کر چکا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ایسے اقدامات نہ کرے کہ مزید خوار ہو، عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔
حسین نواز نے کہا تھا کہ عمران خان صاحب مزید شرمسار ہونے سے پہلے بہتر ہے کہ آپ حقیقت تسلیم کرلیں۔ نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ بلند و بالا دعوے کرنے والے اب قانون کو اپنا راستہ لینے دیں جبکہ زیر سماعت عدالتی معاملات میں زیادہ چھیڑ چھاڑ مناسب نہیں۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مستحکم نہیں ہو سکی ہے اور انکو امریکا یا جنیوا لے جایا جا سکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us