عثمان بزدار کی سب سے بڑی طاقت سامنے آگئی، وزیراعظم کی بجائے کونسی شخصیت وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ،جانئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بزدار کی سب سے بڑی طاقت سامنے آگئی، وزیراعظم کی بجائے کونسی شخصیت وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں نہیں۔۔۔سینئرتجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چودھری برادران کی انشورنس پالیسی ہیں۔ عثمان بزدار کی طاقت چودھری برادران کی سپورٹ ہے۔ عارف نظامی

کا کہنا ہے چودھری برادران کوبھی عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ ضرورت ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے عہدیداران (چودھری برادران ) کبھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی طاقت ورز شخص وزیراعلیٰ کی کرسی پر آکر بیٹھیں۔عارف نظامی نے کہا کہ وزیراعظم عثمان بزدار چودھری برادران کی ہر بات مانتے ہیں اور ان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں جس کے بعد مسلم لیگ ق عثمان بزدار کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ماضی میں تعلق مسلم لیگ ق سے تھا 20 01ء میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے 2008 ء میں ق لیگ کو چھوڑ دیا تھا تاہم ان کے ق لیگ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ ہٹائے جانے کے دعویٰ کیا جاتا رہا تاہم یہ سب دعویٰ اس وقت دم توڑ گیا جب عمران خان نے لاہور دورے پر عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا۔ دوسرے جانب تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی وزیراعظم کو عثمان بزدار کو عہدے سے نہ ہٹانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجدشعیب نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کئی بار ٹیم بدلی ہے ، وزیراعظم عمران خان کیپٹن بدل کر دیکھ لے شاید تبدیلی آجائے۔و زیراعظم عمران خان کو ٹیم بدلنے کے بجائے ۔کیپٹن بدلیں تو شاید کوئی تبدیلی آ جائے۔ امجد شعیب نے کہا تھا کہ پنجاب میں کئی تبدیلی کئی گئی تاہم عمران خان کو ایک اور یوٹرن لینے کی ضرورت ہے ۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ میں غیر جانبدار انسان ہوں اپنی سوچ کے مطابق بات کرتا ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us