عمران خان نے ایک سال میں کتنے یوٹرن لیے، 2019کا مکمل ریکارڈ سامنے آگیا


لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2019ء میں 221یوٹرن لیے ، میں نے عمران خان کابڑی محنت سے 2019ء کا پورا ریکارڈ نکالا ہے ، عمران خان نے جو بات کی اس سے پھِرگئے، رانا ثناء اللہ کا کیس بڑا آنکھیں والا کیس ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں

سمجھتا ہوں کہ اگر عمران خان اگر بطور وزیراعظم یہ بات کرتا ہے کہ 2020ء ان کرپٹ مافیا کیلئے بہت خطرناک ہوگا،جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے یا پھر پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔2019ء میں شروعات میں جب یہ منتخب ہوکرآئے تھے۔میں نے 2019ء کا پورا ریکارڈ نکالا ہے ، بڑی محنت کے ساتھ دیکھا کہ عمران خان نے 2019ء میں 221یوٹرن لیے ہیں۔جو بات کی اس سے پھر گئے۔عمران خان نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ۔ نیازی صاحب نے جو بھی باتیں کیں ان کے برعکس کام کیے۔اب وہ کہتے ہیں یہ جو لوگ ٹی وی پر شور مچا رہے ہیں۔میں ان کو چھوڑوں گا نہیں، ان کو اندر ڈالوں گا۔لیکن ایک ایک کر آپ نے ان کو چھوڑ دیا، ان کا نام گارڈ فادر رکھ دیا، اب پھر ان کو باہر جانے دیا۔حکومت نے ای سی ایل سے نام نکالا، پھر آپ خاموش ہوگئے، اب وہ واپس آنے کا نام نہیں لے رہے، جن پر میگا

کرپشن کا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا کیس بڑا آنکھیں والا کیس ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایک ادارہ اے این ایف جس کا سربراہ میجر جنرل ہے۔اس ادارے کو غلط استعمال کیا گیا ، فوج ایک واحد ادارہ ہے، جس کو ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری پاکستانی فوج دنیا کی دوسری یا تیسری طاقتور فوج ہے۔ہم فخر سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم فوج کے بل بوتے پر سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔آپ نے ان کو استعمال کیا، آپ نے ان کو کہا کہ مجھے رانا ثناء اللہ کے خلاف ہیروئن کا کیس بنا کردو۔بعد میں اے این ایف کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکا۔وہ وزیراعظم کی باتوں کو رد کررہے ہیں کہ ہم آپ کی چیزوں میں آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔اسی طرح آنے والے دنوں میں مزید لوگ ضمانت پرباہر آئیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us