نمک حرامی کی انتہا ، افغان لوگ پاکستانیوںکے گھروں میں گھس کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار اور بچوں پر تشدد کرنے لگے، وزیر اعظم ہائوس کے قریب بھی بڑی کارروائی کا انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نمک حرامی کی انتہا ، افغان لوگ پاکستانیوںکے گھروں میں گھس کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار اور بچوں پر تشدد کرنے لگے، وزیر اعظم ہائوس کے قریب بھی بڑی کارروائی کا انکشاف ۔۔۔اسلام آباد میں افغانی گینگز کا لوگوں کو گھروں میں گھس کر لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا نے اسلام آباد سے منتخب ایم این اے

Advertisement

اسد عمر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم معاملہ اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق رؤف کلاسرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اسد عمر نظر آئیں تو انہیں بتائیں کہ اسلام آباد میں افغانی گینگز لوگوں کو لوٹ رہے ہیں، اسلام آباد نے 2 مرتبہ آپ کو کراچی سے لا کر ایم این اے بنایا اور آپ اس شہر کا ذکر ہی نہیں کرتے۔
لوگ لٹ رہے ہیں۔ کبھی اپ نہیں بولے اس شہر کی بربادی پر۔رؤف کلا سرا نے ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اسد عمر کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل ہی افغان گینگز نے اسلام آباد میں F 8 میں زرداری ہاؤس کی اگلی گلی میں ایک گھر میں گن پوائنٹ پر خاندان کو لوٹا۔ جوان بچوں کو والدین کے سامنے مارا پیٹا اور لوٹ کر آرام سے چلتے بنے۔یہ F8کی بات ہورہی ہے جو وزیراعظم ہاؤس سے چھ سات منٹ کی ڈرائیو ہے۔رؤف کلاسرا

نے اسلام آباد کی سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے سیفٹی۔باتیں کرا لو ان سب سے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آخر پر سب بابو نکلتے ہیں۔چند دن کی۔ چاندنی اور پھر وہی اندھیری راتیں۔ انہیں پتہ ہے اس ملک میں کسی نے نہیں پوچھنا کہ اسلام اباد میں افغان گینگ ایک گھر داخل ہوا، گن پوائنٹ پر لوٹا، بچوں کو مارا اور لوٹ کر چلے گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us