مشرف کو سزا دینے والاکوئی پیدا ہی نہیں ہوا،وہ کوئی مجرم نہیں نہ ہی اس نے آئین سے غداری کی، حکومتی اتحادی جماعت کے سینیٹر کا ایوان میں دبنگ خطاب


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشرف کو سزا دینے والاکوئی پیدا ہی نہیں ہوا،وہ کوئی مجرم نہیں نہ ہی اس نے آئین سے غداری کی، حکومتی اتحادی جماعت کے سینیٹر کا ایوان میں دبنگ خطاب۔۔۔ بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو سزا دینے والا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا، پرویزمشرف مجرم نہیں تھا نہ اس نے آئین سے غداری کی، سیٹھ وقار نے فیصلہ

سنہری نہیں بلکہ شرمندگی کے اندازمیں پڑھا جائے گا۔ سینیٹر بیرسٹرمحمد علی سیف نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 1984ء سے اب تک طلباء یونین پرپابندی ہے۔جنرل ضیاء کے بعد آنے والی جمہوری حکومتوں نے طلباء یونین بحال نہیں کی۔ بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ سیٹھ وقارنے فیصلہ سنہری نہیں۔ شرمندگی کے اندازمیں پڑھا جائے گا۔ پرویزمشرف کو نہ کوئی سزا دے سکتا ہے اورنہ کوئی پیدا ہوا ہے۔ پرویزمشرف مجرم نہیں تھا نہ اس نے آئین سے غداری کی۔ پرویزمشرف کےخلاف سیاسی کیس تھا سیاسی اندازمیں چلایا گیا۔ورنہ پرویز مشرف کے ساتھ ججز کھڑے تھے۔ بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ پرویزمشرف کے ساتھ تو آپ نے سمجھوتے کیے۔ پرویز مشرف کو سزا دینے والا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا۔ سیٹھ وقارنے کسی اورکو سنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ فوج کا نام نہیں لیتے اوراس کا غصہ پرویزمشرف پراتارتے ہو۔ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پرویز مشرف ایک کال پر ڈھیر ہوگیا۔مشرف نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سفیرملا ظریف کو امریکا کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آرٹیکل

سکس کا مقدمہ لگایا، مشرف کے خلاف فیصلہ آیا۔ مشرف کے فیصلے کی وجہ سے معیشت کو 100 ارب ڈالرزکا نقصان ہوا۔ آج ریاست مدینہ کی بات کرنے والے مشرف کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس سیٹھ وقار کا فیصلہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ جسٹس سیٹھ وقارکے فیصلے کو تو عمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے تھا۔ طلبا یونین کی بحالی کی بات ہوئی،لال جھنڈے والوں نے تقریریں کیں۔ طلبا یونین بحال ہونی چاہیے۔ طلباء لیڈر جب ٹین ایج میں لیڈر بنتا ہے، تو وہ خود کو بہت سے غلط کاموں سے الگ کرلیتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us