آخر کا ر۔۔۔ ! حکومت کے خاتمے کی خبردیدی گئی


کراچی ( نیوز ڈیسک)آخر کا ر۔۔۔ ! حکومت کے خاتمے کی خبردیدی گئی
۔۔۔۔سینئرلیگی رہنماو سینیٹر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا کام ہونے والا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مشکل وقت آنے والا ہے جس کا اندازہ ان کو اندازا ہو گیا کہ ان کے دن کم رہ گئے ہیں ۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے کم دن نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیب

آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ترمیم کرنے کا فیصلہ اپنے دوستوں اور دیگر ساتھیوں کو بچانا تھا۔یاد رہے کہ ا س سے قبل مختلف ن لیگی رہنماوں نے بھی اس ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے اس ترمیم کو مدر آف این آر او قراردیا تھا ۔ن لیگ کی جانب سے یہ موقف بار بار پیش کیا جا رہاہے کہ حکومت نے یہ ترمیم اپنے دوستوں کے لئے کی ہے ۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے سینئررہنما و سینیٹر نے بھی اس آرڈیننس کو حکومت کی جانب سے این آر او قرار دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ حکومت کے دن کم ہوں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ عمران خان کو ان کے کم دن نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کی مثال انہوں نے نیب آرڈیننس سے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی وجہ ہی اپنے لوگوں کا تحفظ تھا ۔جبکہ دوسری طرف حکومت کی جانب سے بھی

ن لیگ کے بیانیئے کی مخالفت کی گئی ہے اور بار بار یہی کہا گیا ہے کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رک پائے گا۔ وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاایک پریس کا نفرنس میں مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس سے مسئلہ بھی انہیں ہی ہورہا ہے جن پر یہ کیس چل رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us