شدید سردی کے باعث اسکولوںکی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا گیا


کراچی(نیوز ڈیسک)شدید سردی کی وجہ سے بچوں اور والدین نے وزیر تعلیم سے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر سے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی یخ بستہ ہوائیں دوبارہ چلنے لگیں ہیں اور سردی نے شدت اختیار کر لی۔چھٹیوں کے بعد سال نو پر یکم جنوری سے شہر بھر کے محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت

اسکول اور کالج کھول دئیے گئے ہیں لیکن طالب علم بلکل بھی خوش نہیں ہیں۔یکم جنوری کو یخ بستہ ہواؤں سے لڑتے ہوئے بچوں کا اسکول جانا مشکل ہو گیا۔اسکول آنے والےبچوں کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا لیکن امی کی ڈانٹ کے خوف سے اٹھنا پڑتا ہے۔حالانکہ معلوم ہے کہ آج بچے اور ٹیچر بھی کم ہوں گے۔سردی اتنی شدید ہے کہ ٹیچر کلاس میں آنے سے گریز کریں گی ان کا ہمیشہ کی طرح یہی کہنا ہو گا کہ ایک دو دن میں جب مزید کچھ بچے آئیں گے تو کلاس شروع کریں گے۔اتنے کم بچوں کو پڑھایا تو بیشتر بچوں کی پڑھائی ادھوری ر جائے گی اور انہیں دوبارہ پڑھنا پڑ جائے گا بچوں کے والدین نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ کر دیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ محکمہ تعلیم سندھ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔تاہم

سیکریٹری تعلیم سندھ احسن منگی کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہورہا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے یکم جنور ی سے اپنے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعطیلات میں توسیع کی خبریں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے ان تمام خبروں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کو افواہ قرار دیا تھا ۔ گزشتہ کئی روز سے تعطیلات میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us