عمران خان کو بھارتی فلم میں اداکاری کی پیشکش


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے زیر گردش ہے تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل پر وگرام میں عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی، جس پر عمران خان نے پیشکش کا اعتراف کرتے ہوئے اس شخص کا نام بتانے سے انکار کر دیا، تاہم پروگرام

کے شرکاء کے پر زور اسرار پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بتا دوں گا تو آپ لوگ یقین نہیں کریں گے۔مجھے ایک بہت بڑی شخصیت دیو انند نے فلم میں کام کرنے کی آفر کی جس کے بعد شائقین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سراہا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ایک کرکٹر تھا میرا اداکاری سے کیا لینا دینا ، مجھے تو کالج کے کسی تقریب میں ایکٹ کرنا پڑ جاتا تو میرے لئے مشکل پیدا ہو سکتی تھی،بھارتی ٹی وی چینل پر عمران خان کا کہنا تھا کہ دیو انند خصوصی طور پر مجھے فلم کی پیشکش پر آمادہ کرنے کے لئے لندن تشریف لے آئے جہاں میں نے انہیں اپنے فلیٹ پر دعو ت دی۔جہاں دیو انند نے فلم کی سکریپٹ مجھے دی ، تاہم میں نے بہت سوچنے کے بعد فلم کو مسترد کر دیا۔ واضح وزیراعظم عمران خان کو بطور کرکٹر بھارت میں بہت شہرت حاصل تھی ، جو عمران خان کی کرکٹ کو پسند کرتے تھے جس کے بعد بھارتی فلم سازوں کی جانب سے فلم کی پیشکش کی گئی تھی تاہم عمران خان نے

پیشکش اس لئے ٹھکرا دی کہ وہ اداکاری میں دلچسپی نہیں رکھتے اوروہ سمجھتے تھے کہ وہ ایک اچھے اداکار نہیں بن سکتے۔ تاہم وزیراعظم عمران کی ماضی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زیر گردش ہے۔ واضح رہے یہ ویڈیو عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے کی ہے۔ جس میں انہوں نےا عتراف کیا تھا کہ بالی ووڈ میں فلم کی پیشکش کی گئیی۔ جس مسترد کردیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us