ن لیگ نے قانون سازی پر غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے متعلق تمام پارلیمانی جماعتوں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پارلیمانی جماعتوں کو آرمی ایکٹ پر بریفنگ دے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بتا یا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی کیلئے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پیغام پارلیمانی پارٹی کے

اجلاس مین پہنچا دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے پیغام بھیجوایا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر غیر مشروط حمایت کریں گے۔ واضح رہے حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ سے کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اپوزیشن سے رابطے تیز کردیئ تھے، یہ بات بھی قابل غور رہے کہ عدالت نے حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے 6 ماہ کی مہلت دے رکھی ہے۔دوسری طرف سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا دعویٰ بھی سچ ہوتا نظر آنے لگا ہے اس سے قبل سینئر تجزیہ نظامی نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت نے حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آرمی ایکٹ میں کسی طرح

رکاوٹ نہیں بنے گے۔جس کی یقین دہانی کے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اداروں کو یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد حکومت کو مطلع کردیا گیا ہے ایک اپوزیشن کی بڑی جماعت آرمی ایکٹ پر کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ بلکے اس کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کا مسئلہ ایمر جنسی طور پر حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے بس میں ہوتا تو اس کو بھی مسئلہ بنا دیا جاتا تاہم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے کچھ رہنما کو مطلع بھی کیا ہے کہ اس مسئلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی. تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ پر حمایت کا غیر مشروط اعلان کرد یا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us