نیب نے پی ٹی آئی حکومت پرشکنجہ کسنے کی تیاری کرلی


لاہور (نیوز ڈیسک)سینئرتجزیہ نگار طاہر ملک کا کہنا ہے کہ نیب نے تحریک انصاف کی حکومت پر پھندے ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ان میں بلین ٹری، پشاور میڑو سمیت کچھ کیسز شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی طاہر ملک کا سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نیب نے اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر پھندے ڈالنے

کی تیاری کر لی ہے۔پہلا پھندا بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے ہو گا۔حکومت کے بلین ٹری منصوبے میں 47 کروڑ روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے۔دوسرا پھندا پشاور میڑو کا ہو گا۔جو 48ارب سے شروع ہوئی اور 71 ارب لگا کر بھی پوری نہ ہو سکی۔طاہر ملک نے بتایا کہ حکومت پر دو پھندے اختیارات کے بھی ہیں جن میں مالم جبہ اور وزیراعظم ہیلی کاپٹر کیس شامل ہیں۔جب کہ پروگرام میں موجودسینئر صحافی سعید قاضی کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کا نتیجہ آج سامنے آیا ہے جس میں لیگی رہنما جاوید لطیف آج نیب میں پیش ہوئے۔نیب حکام نے جاوید لطیف کو والدہ سے تحقیق کے لیے سوالنامہ دیا مگر انہوں نے تعاون سے مکمل انکار کر دیا اور یہ نیب آرڈیننس کا نتیجہ ہے۔یار رہے کہ حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت قومی احتساب بیورو محکمانہ نقصائص پر سرکاری

ملازمین کے خلاف کاروائی نہیں کر سکے گا۔ مجوزہ آرڈیننس کے تحت ایسے ملازمین کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمدد نہیں کیا جا سکے گا۔سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کاروائی ہو سکے گی۔ نیب 3 ماہ میں تحقیقات مکمل نہ کر سکا تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہو گا۔ نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور سکینڈل پر کاروائی کر سکے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us