پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کردیاگیا،درخواست میں حکومت کےاقدام کوکالعدم قراردینےکی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پربوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے

مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔درخواست گزار نے کہا کہ ملک بھر میں جان بوجھ کر گیس کاپریشر کم کیا گیا ہے،صارفین کوگیس کا فل پریشر فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں وفاقی حکومت ،سیکرٹری پٹرولیم ، سیکرٹری داخلہ ،ایم ڈی ایس این جی پی ایل، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر،چیئرمین اوگرااور دیگر کوفریق بنایا گیا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us