پی آئی سی حملے کے نامزد ملزم حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی


لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے نامزد ملزم حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد ہشت گردی عدالت نے تاخیر سے آنے پروزیراعظم کے بھانجے اور سینئر صحافی کے فرزند احسان نیازی کی ضمانت خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے کے نامزد ملزم حسان

نیازی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔انسداد ہشت گردی عدالت نے تاخیر سے آنے پروزیراعظم کے بھانجے اور سینئر صحافی کے فرزند احسان نیازی پر برہمی کااظہارکیااوران کے وکیل کی معذرت کے باوجود ضمانت خارج کردی۔عدالت نے کہا آپ وکیل ہو کر تاخیر سے عدالت آ رہے ہیں۔قانون سب کیلئے برابرہے۔حسان کے وکیل نے تاخیر پر معذرت کی تاہم عدالت نے عبوری ضمانت کینسل کردی۔حسان نیازی کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کااظہارکیا جبکہ ان کے وکیل بھی تاخیر سے پیش ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کااظہارکیا۔عدالت کی جانب سے ضمانت کی منسوخی پرحسان نیازی اور ان کے وکلا نے باہم صلاح مشور ے کے بعد دوسری درخواست دائرکردی ہے۔اطلاعات کے مطابق اگر عدالت دوسری درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کرتی تو حسان نیازی کو گرفتارکرلیاجائے گا۔حسان نیازی کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی

عدالت پہنچ چکی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us