رواں سال کے پہلے کاروباری روز سونے کی قیمت میں کمی


لاہور ( نیو ز ڈیسک) ملک بھر میں رواں سال کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نی قیمت 1518 امریکی

کرنسی ہو گئی۔دوسری طرف پاکستان میں بھی اس کمی کے اثرات دیکھنے میں آئے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کمی دیکھی گئی، صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 88150 روپے ہو گئی۔اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 216 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 75574 روپے ہو گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us