پاکستان کے سب سے جدید جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے تباہ کن میزائل سے لیس ہو کر پرواز بھر لی


کامرہ (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سب سے جدید جنگی طیارے نے تباہ کن میزائل سے لیس ہو کر پرواز بھر لی، جے ایف 17 تھنڈر ڈوئل سیٹر طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کے حوالے کیے گئے تھے جنہیں اب بی وی آر میزائلوں سے لیس کر کے پیٹرولنگ کا آغاز کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے تیار کیے گئے اپنے تاریخ کے سب سے جدید جنگی طیارے کو اب آپریشنل بھی کر دیا گیا ہے۔جے ایف 17 تھنڈر ڈوئل سیٹر طیارے کو

جدید فضاء سے فضاء میں دور تک مار کرنے والے بی وی آر میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر ڈوئل سیٹر اب پاکستان کی فضاوں کے دفاع کیلئے محو پرواز ہو چکا۔ واضح رہے کہ پی اے سی کامرہ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے جدید ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیارے کی پہلی کھیپ تیار کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی اے سی کامرہ میں تیار کی گئی 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈرطیاروں کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے حوالے کی جا چکی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us