جو شیخ رشید کو کچھ کہے گااس کی سانسیں پی جاؤں گا، بھولاریکارڈ پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے وزراء کی حفاظت کیلئے ٹک ٹاک سٹاک بھولا ریکارڈ پاکستان پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق بھولا ریکارڈ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نیو ایئرنائٹ پر جشن منانے دبئی گیا تھا۔ میرے جانے کے بعدتحریک انصاف کے وزراء پر جاری حریم شا ہ کے حملوں کا جواب دینے میں واپس پاکستان پہنچ گیا ہوں۔بھولا ریکارڈ کا

کہنا ہے کہ میں ایمرجنسی طور پر سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچا ۔ حریم شاہ کے سے منسوب ایک جعلی ٹویٹر اکاونٹ پر عمران خان کی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے بھولا ریکارڈ کا کہنا ہے کہ میں جان قربان کر دوں گا وزیراعظم پاکستان کا نام بدنام نہیں ہونے دوں گا۔بھولا ریکارد نے شیخ رشید کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھولا ریکارڈ میدان میں آ گیا ہے۔جو شیخ رشید کو کچھ کہے گا میں اس کا سانس بھی پی جاوٴں گا۔ بھولا ریکارڈ نے وزراء کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزراء اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں جس سے ملک پاکستان کا نام بدنام ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ جیسی خواتین بلیک میلنگ کرنا چھوڑ دیں تو پاکستان امریکا سے بھی آگے چلے جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ

رشید کو چاچو کہتے ہوئے بھولا ریکارڈ نے کہا کہ اپنے سکینڈل کم بناوٴ۔واضح رہے بھولا ریکارڈ نے شیخ رشید کی ویڈیو کال لیک ہونے کے بعد حریم شاہ کی ویڈیو منظرعام پر لانے کی دھکمی دی تھی، بعدازاں حریم شاہ کی ایک تصویر بھی جاری کی تھی۔ یاد رہے حریم شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ویڈیو کال منظر عام پر آئی تھی، جس کے مبینہ اکاونٹس سے وزیراعظم سمیت کئی وزراء کے راز فاش کرنے کے دعویٰ کئے جاتے رہے تاہم بعدازاں حریم شاہ نے دھمکیوں کی تردید کردی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us