ہمارے اپنے اختیار میں ہے کہ ہم اپنے موبائلز کو جنت بنا لیں یا جہنم ،فردوس عاشق اعوان نے حریم شاہ سے متعلق سوال گول کردیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا کابینہ کے اجلاس میں حریم شاہ کا بھی ذکر ہوا۔ جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے بات گول کر دی۔ فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے اختیار میں ہے کہ ہم اپنے موبائلز کو جنت بنا لیں یا جہنم۔واضح رہے حریم شاہ

کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا۔ یہ بات بھی رہے کہ حریم شاہ نے شیخ رشید کے ساتھ فیملی تعلق ہونے کا دعویٰ، حریم شاہ کا کہنا ہےکہ شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح کیا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں کچھوانے سے روکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی، تاہم مجھے اسکا علم تھا۔ میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔واضح رہے کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حریم شاہ جس کا اصل نام فضہ حُسین ہے اور وہ ضلع مانسہرہ کی

تحصیل اوگی کے گاؤں ہڑیالہ کی رہائشی ہے۔ ہڑیالہ گاؤں کے رہائشی حریم شاہ کے بارے میں بہت منفی رائے رکھتے ہیں، اُن کا خیال ہے کہ حریم شاہ نے اپنی بے باک ٹِک ٹاک ویڈیوز سے گاؤں کا نام ڈبو دِیا ہے اور یہاں کے رہائشی اس بات پر بہت شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us