وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیاںاسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے تمام 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیاں چیلنج کر دی گئی ہیں۔درخواست ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےچیئرمین فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی احتساب بیورو کو مذکورہ افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق،فردوس عاشق اعوان،ندیم افضل چن،علی نواز

اعوان،شہزاد اکبر،زلفی بخاری،معید یوسف اور عثمان ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ معید یوسف امریکا کے مختلف تھینک ٹینکس کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کی تعیناتی ملک کے مفاد کے برعکس ہو سکتی ہے۔رولز آف بزنس 1973 کے رول (6) 4 کے مطابق وزیراعظم کے پاس معاون خصوصی تعینات کرنے کا اختیار ہے لیکن معاونین خصوصی کو فیڈرل منسٹر یا اسٹیٹ منسٹر کا درجہ خلاف قانون دیا گیا ہے،متن میں کہا گیا کہ کسی بھی معاون خصوصی کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 92 کے تحت نہیں کی گئی۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہے کہ معاونین خصوصی کو دیا گیا وفاقی وزیر، وزیر مملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے وزیراعظم عمران خان اور کیبنٹ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us