آپ کو اور آپ کی فیملی کو سلام ہے، مریم نواز نے لیگی رہنما کی کس بات پر تعریف کی


لاہور(نیوز ڈیسک) گذشتہ روز منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈمیں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور مریم نواز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی والدہ سے بھی ملاقات کی اور سابق وزیر

اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بھی بات ہوئی۔رانا ثناءاللہ اور مریم نواز کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ملاقات میں مجموعی صورتحال اورپارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے مریم نوازسے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔اس موقع پر مریم نواز کا سابق وزیر قانون کو کہنا تھا کہ جس طرح آپ نے اپنی قید کو برداشت کیا ہے یہ بہت بہادری کی بات ہے۔مریم نواز نے راناثناءاللہ کو رہائی اور دورانِ گرفتاری ثابت قدم رہنے پر مبارکباد بھی دی۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جنتی جرات سے اپنے اوپر لگنے والے الزام اور مشکلات کا سامنا کیا ہے،آپ کو اور آپ کی فیملی کو سلام ہے۔راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام جانتی ہے سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا۔میری نواز شریف اور پارٹی سے وابستگی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کیس سرخرو کرے گا۔مجھ پر کیس وزیراعظم عمران خان کی ایما پر بنایا گیا۔اس سے اداروں کی جانبداری بھی

کھل کر سامنے آ گئی ہے۔مریم نواز اورراناثنا اللہ کے درمیان ملاقات تین گھنٹے سے زائد وقت تک رہی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر قانون راناثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم گذشتہ ہفتے انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us