چاند پر پہنچنے کا ادھورا خواب، بھارت نے مشن چندریان سے متعلق اہم اعلان کردیا


ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین سپیس ریسرچ اورگنائزیشن (ISRO) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر چاند پر قدم رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلی کوشش 2020 کے آخر میں کرے گا جس میں وہ چاند کی جنوبی سطح پر قدم رکھنے کی کوشش کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت 2 مرتبہ چاند پر قدم

Advertisement

رکھنے کی کوشش کر چکا ہے جس میں ابھی تک وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے چندریان2 کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارت 2020 میں چندریان 3 لانچ کرے گا اور ایک مرتبہ پھر چاند پر قدم رکھنے کی کوشش کرے گا۔ بھارتی یونین منسٹر اور منسٹر آ ف سٹیٹ جتند ر سنگھ کا کہنا تھا کہ اس بات میں صداقت ہے کہ بھارت چندریان 3 کرنے جا رہا ہے،ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ چندریان2 کو ہماری ناکامی کہنا غلط ہوگا ، ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم وہ غلطیاں نہیں کریں گے جو ہم نے پچھلی بار دہرائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو بھی چاند پر قدم رکھنے میں کافی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسے بھی بہت مرتبہ کوشش کرنے کے بعد کامیابی ملی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات کا

اظہار بھی کیا کہ وہ پر امید ہیں کہ بھارت کو اتنا وقت نہیں لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ کی طرح بہت زیادہ کوششیں نہیں کرنے پڑیں گی، بہت جلد ہم اس مشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت چندریان1 اور2کا انعقاد کر چکا ہے۔ چندریان2 میں بھارت کافی حد تک کامیاب ہو گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق اگر بھارت چاند پر قدم رکھنے میں کامیاب ہو گیا تو بھارت دنیا کا تیسرا ملک ہو گا جو کہ یہ اعزاز اپنے نام کر لے گا۔بھارتی منسٹر نے اس بات کا دعویٰ بھی کیا ہے چندریان 3 کا بجٹ چندریان2 سے بہت کم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اندازہ لگا لیا ہے کہ ہمارا بجٹ کتنا ہو گا، ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ اس مرتبہ ہم چندریان2سے کم بجٹ میں یہ پراجیکٹ لانچ کریں گے۔یاد رہے کہ چندریان2کا بجٹ 140 ملین ڈالر تھا۔تفصیلات کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ اورگنائزیشن (ISRO) کی جانب سے 4 رکنی بنچ بنا دیا گیا ہے جو کہ اس پراجیکٹ کی باریکیوں میں جا کر تمام فیصلے لے گی۔ اکتوبر 2019 سے لے کر اب تک اس کمیٹی نے 3 نشستوں کا احتمام کر لیا ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارے اس کامیابی کے لئے کتنا بھوکا ہے۔چندریان 3 کی تاریخ کا اعلا ن نہیں کیا گیا، اکتوبر2020 میں اس پراجیکٹ کے لانچ ہونے کی امید ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us