پاکستان کے پہلے اور واحد نابینا جج یوسف سلیم دولہا بن گئے


لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کے پہلے اور واحد نابینا جج یوسف سلیم دولہا بن گئے۔اُن کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر ر ہی ہیں۔بصارت سے محروم سول جج یوسف سلیم کی شادی 30 دسمبر اور ولیمہ31 دسمبر کو گارڈن ٹاؤن لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے یوسف سلیم نے 2014 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی

آنرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔سال 2018 میں لاہور میں سول ججز کے امتحانات میں یوسف سلیم نے اول پوزیشن حاصل کی تھی لیکن نابینا ہونے کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی نے انہیں مسترد کر دیا ۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو آنکھوں کی بصارت سے محروم جج کو سول جج کی بھرتی کے لیے دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد یوسف سلیم کو 2 جولائی 2018ء کو سول جج بھرتی کرلیا گیا۔یوسف سلیم ہر لحاظ سے سول جج کے لیے موزوں امیدوار تھے۔ سول جج کے لیے ہونے والے امتحانات میں 300 میں سے صرف 21 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us