حملہ آوروں نے بھارتی فوج پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 2بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے


رینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں 2بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی ۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے رکھا تھا ۔ حملہ آوروں نے بھارتی

فوج پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج نے ایک بار پھر اس علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس سے قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر ایک بڑاحملہ ہوا تھا۔ جو کہ بھارتی فوج کی اپنی رچی گئی سازش تھی جس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر اس واقعہ کا الزام ٹھہرایا۔ جس پر وازات خارجہ نے مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us