ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کو لانے والا طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملائشیا میں محصور 300 پاکستانی باشندوں کو لانے والا طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں رہنے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ترجمان دفترخارجہ

عائشہ فاروقی نے پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آچکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us