ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کو اپنا بہنوئی قرار دیدیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں۔حریم شاہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شیخ رشید سے ہمارا فیملی تعلق ہے، وہ میرے بہنوئی ہوئے کیونکہ میری دوست ان کے ساتھ نکاح میں ہے۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ جو باتیں بھی میں نے کی ہیں اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے

سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً تردید کریں۔حریم شاہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے میرے ساتھ ویڈیوز بنائی ہیں میں ان کا ہاتھ پکڑ کے انہیں موبائل فون کے پاس نہیں لائی کہ پلیز میرے ساتھ ویڈیوز بنائیں، جنہوں نے مجھ سے فون کالز پر بات کی ہے، میں نے انہیں اپنے نمبر نہیں دیئے کہ مجھ سے فون پر بات کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us