سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانےکاحکم


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے )ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے پی آئے اے ملازمین کی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار مدثر حسن رضا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کبھی یونیورسٹی نہیں گئے مگر ڈگریاں

مل گئیں اور ان سناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئیں۔جس پر سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الخیر یونیورسٹی محض دکھاوے کی جامعہ ہے، تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئیں،بظاہرڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے،پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us