پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع ، سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،نیول چیف


کراچی (نیوز ڈیسک )نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع ، سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،2019 کے دوران کامیاب میزائل تجربات نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019

اور تقریب تقسیمِ انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ سربراہ پاک بحریہ نے 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،2019 کے دوران مختلف میزائلوں کے کامیاب تجربات نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس سے قبل کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سال 2019 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی

شیلڈز تقسیم کیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us