سندھ ہائیکورٹ نے سربراہ پی آئی اے کو کام کرنے سے روک دیا


کراچی (نیوز ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے سی ای او ارشد ملک کے خلاف سینیئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے اور ان کا ائیر

لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ائیرمارشل ارشد ملک کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا جبکہ پی آئی اے میں نئی بھرتیوں، ملازمین کو نکالنے اور تبادلے سے بھی روک دیا۔عدالت کے حکم کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر اور ایچ آر پی آئی اے میں خریدو فروخت پالیسی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 22 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us