بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، تاہم اس میں کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر 17 فائر انجن طلب کرلیے گئے۔ آگ سیکیورٹی کے استقبالیہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔بھارتی میڈیا

Advertisement

ذرائع کے مطابق سیون لاک کلیان مارگ دہلی میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کا یہ واقع بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجکر 25 منٹ پر پیش آیا۔پی ایم آفس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ آگ وزیراعظم کی رہائش یا دفتر کے ایریا میں نہیں لگی بلکہ سیکیورٹی کے استقبالیہ کی طرف لگی جس پر فوری قابو پالیا گیا۔ادھر ایک اور بھارتی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us