سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا


لاہور (نیوز ڈیسک ) سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں پانچ جنوری تک ہوں گی۔محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کے حوالے سے تمام جامعات اور کالجر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے جو نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا، اس کے مطابق جامعات اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں

24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونا تھیں، لیکن سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے آج ہی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔اس کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کے ادارے بھی 5 جنوری تک بند رہیں گے اور 6 جنوری سے باقاعدہ طور پر تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us