شارجہ میں پاکستانی ڈرائیور نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی،جانتے ہیں بھول جانیوالے کتنے ہزار درہم مسافر کو واپس کردیئے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں روزگار کی غرض سے لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں۔ اکثر اوقات کچھ پاکستانیوں کی جانب سے جرائم اور قانون کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جس سے پُرامن اور قانون پسند پاکستانیوں کو بے حد شرم ساری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پاکستان کی بھی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوتی ہے۔تاہم کئی بار ایسے

پاکستانی افراد کے کارنامے اور ایمانداری کی مثالیں بھی سامنے آتی ہیں جس پر امارات میں مقیم تمام پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر اور خوشی سے بلند ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سامنے آیا ہے جس کی ایمانداری کا امارات بھر میں چرچا ہو رہا ہے یہاں تک کہ اماراتی اخبار نے بھی اس فرض شناس اور ایماندار ٹیکسی ڈرائیور کے بارے میں خصوصی طور پر خبریں شائع کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرائیور شمشاد ملنگ روزگار کی غرض سے شارجہ کے شہر کلبہ میں مقیم ہے۔ چند روز قبل ایک مسافر اُس کی ٹیکسی میں سوار ہوا۔ مگر اُترتے وقت اپنا رقم سے بھرا بیگ ٹیکسی میں ہی بھول گیا۔ جب شمشاد ملنگ نے بعد میں ٹیکسی کی پچھلی سیٹ کی جانب نظر دوڑائی تو اُسے ایک بیگ نظر آیا، اُس نے بیگ کو کھولا تو اس میں پندرہ ہزار درہم کے قریب رقم موجود تھی، جو پاکستان روپوں میں تقریباً پانچ لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔شمشاد نے ایمانداری کے جذبے کے

تحت فیصلہ کیا کہ وہ رقم سے بھرا یہ بیگ اُس کے اصل مالک تک پہنچائے گا۔ شمشاد نے فوری طور پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا اور اُنہیں بیگ اور اس میں موجود رقم کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد مسافر کو ٹریک کر نے کے بعد اُس کی کھوئی ہوئی امانت واپس پہنچا دی گئی۔ شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الجروان نے

شمشاد ملنگ کی اس ایمانداری پر اُنہیں اپنے دفتر میں بُلا کر خصوصی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔واضح رہے کہ شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بسوں اور ٹیکسیوں میں مسافروں کا گمشدہ سامان اُن تک پہنچانے کے لیے ایک خصوصی شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے۔ جو 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔ اسی طرح کے ڈیپارٹمنٹس دیگر اماراتی ریاستوں دُبئی اور ابو

ظہبی میں بھی کام کر رہے ہیں۔ تمام افراد 800 90 90 پر اطلاع کر کے اپنا سامان گم ہونے یا کسی کا نامعلوم سامان ملنے کی اطلاع درج کرا سکتے ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے شمشاد ملنگ کو ایمانداری کے باعث ملنے والے اس اعزاز پر اُسے شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ دیگر پاکستانی بھی شمشاد ملنگ کو رول ماڈل سمجھتے ہوئے ایمانداری کی نئی مثالیں قائم کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us