بہت بڑی خبر ، وہ ایک اہم ترین شخص جس کی دھمکی نیب آرڈیننس میں ترمیم کا سبب بنی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہت بڑی خبر ، وہ ایک اہم ترین شخص جس کی دھمکی نیب آرڈیننس میں ترمیم کا سبب بنی۔۔۔سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن ناراض نہیں ہے۔اپوزیشن صرف سیاست کر رہی ہے۔اپوزیشن سیاست کو سمجھتی ہے،عمران خان نہیں سمجھتے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میاں منشاء

Advertisement

کی قیادت میں ایک اہم وفد ایک اہم سرکاری شخصیت سے ملا جو نہیں چاہتا ہے اس کا نام ظاہر کیا جائے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اس وفد نے دھمکی دی تھی کہ ہم انوسمںٹ نہیں کریں گے،یہ بہت چالاک لوگ ہیں۔ان کے پاس سرکاری افسران سے کام نکلوانے کے بہت طریقے ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ یہ اخلاقی طور پر تباہ معاشرہ ہے جہاں پر بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ادارے بہتر ہونے چاہئیے،تعلیم عام ہونی چاہئے لیکن یہاں تو تعلیم کے لیے بجٹ تک نہیں رکھا جاتا۔ہارون الرشید کاکہنا تھا کہ عمران خان کو احتساب کا طریقہ نہیں معلوم،انہیں چاہئیے تھا کہ وہ ایف آئی اے،پولیس،اینٹی کرپشن اور نیب والوں کو بلاتے۔اور ان سے کہتے کہ آپ قانون کے دائرے میں مکمل آزاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی قصور وار ہے تو اسے پکڑا جائے اور اگر قصور وار نہیں ہے تو اسے آزاد کر دیا جائے۔واضح رہے حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کیا گیا تھا ۔

جس میں صدر مملکت عارف علوی نے آرڈیننس پر باقاعدہ دستخط کر دیے، نیب50 کروڑ سے زائد کی کرپشن پر کارروائی کرسکے گا، ٹیکس، سٹاک ایکسچینج،آئی پی اوز کے معاملات میں دائرہ اختیار ختم، محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کیخلاف بھی ایکشن نہیں ہوگا۔صدر مملکت عارف علوی کی فوری منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ العمل ہوگیا ہے۔ حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوایا تھا جسے جناب عارف علوی نے دستخط کئے تھے ۔ترمیمی آرڈیننس کے مطابق محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کے نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے، سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا۔ سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی۔ 3 ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us