ہم آپ کا نام نہیں لینگے، مبشر لقمان کو ہی ذلیل کرینگے، حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کی کال لیک کردی، کیا کچھ کہا ؟ ویڈیو لنک میں


اسلام آباد (ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی۔دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مبشر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو کہتے ہیں کہ آپ نے اب میڈیا پر نہیں آنا اور یہ بات صندل خٹک کو بھی سمجھا دو۔ حریم شاہ فیاض الحسن چوہان کو

کہتی ہیں کہ کوئی بھی آپ کا نام لیں تو ہم اس کی ہی بےعزتی کرتی ہیں۔کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو شیئرکرتے ہوئے اینکر رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ ذرا وزیر صاحب کی زبان دیکھیے۔پھر بولتے ہیں لوگ کہ میڈیا بے جا تنقید کرتا ہے۔ فیاض صاحب ایک گزارش زرا اپنا بیک گرائونڈ اور میرا بیک گرائونڈ چیک کر لیں۔کون ٹائوٹ ہے ساری دنیا جانتی ہے۔ لیکن افسوس کہ آپ لوگوں کے منتخب نمائندے ہیں اور یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us