ضمانت سے کیس ختم نہیں ہوتا، کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، جو کرے گا وہ بھرے گا، وزیراعظم کے بعد چیئرمین نیب نے بھی دبنگ اعلان کردیا


اسلام آبا(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی۔ کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت جواب دہ ہونا پڑے گا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کا شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفارش، دھمکی

اور دباؤ نیب کے باہر ختم ہو جاتا ہے۔ نیب ‘’فیس’’ نہیں کیس دیکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، جو کرے گا وہ بھرے گا۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کا تعلق کسی گروہ یا سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نیب کی کسی سے ذاتی رنجش نہیں ہے۔ نیب کو کسی کیخلاف غلط کیس بنانے کی ضرورت نہیں، ضمانت دینا متعلقہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ ضمانت سے کیس ختم نہیں ہوتا عبوری ریلیف ملتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us