وزیراعظم نے جو کہا کردکھایا، پی آئی اے کا منافع95ارب روپے تک پہنچ گیا، قومی ایئرلائن نے گزشتہ برس کی نسبت اس سال کتنے ارب روپے زائد کمائے، جان کر آپ بھی خوش ہوجائینگے


لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے گزشتہ برس کی نسبت اس سال 27 ارب روپے زائد کمائے جبکہ ریلوے کا منافع بھی بڑھ گیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2018ء میں پی آئی اے کا منافع 68 ارب روپے تھا جو رواں

سال بڑھ کر 95 ارب روپے ہوگیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018ء میں شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ جو بھی حکومت میں آیا فلاپ ہو جائے گا اور جو بھی آئے گا وہ صرف چار ماہ میں چلا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم کا یہاں تک کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا ریوینو 54.5 ارب ہے، ملک کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق اپوزیشن نے غلط الزامات لگائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us