پاکستانی اداکارہ ریشم کی شادی ، اداکارہ نے خاموشی توڑ ڈالی


پاکستانی اداکارہ ریشم کی شادی ، اداکارہ نے خاموشی توڑ ڈالیاسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ریشم کی شادی ، اداکارہ نے خاموشی توڑ ڈالی ۔میری شادی نہیں ہورہی، اداکارہ ریشم نے شادی سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردیدکردی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں۔ اِس بار بھی اداکارہ ریشم اپنی شادی سے متعلق خبروں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

Advertisement

ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ ریشم کے حوالے سے چند دن پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے جیون ساتھی ڈھونڈ لیا اور وہ جلد ہی شادی کے رشتے میں بندھ جائیں گی۔خبریں تھیں کہ لیجنڈ اداکارہ نئے سال کے اختتام سے قبل ہی شادی کرلیں گی، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ وہ کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔شوبز ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ریشم نے ان سے بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 2020 میں شادی کرلیں گی۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ریشم آئندہ سال بھی شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں اور انہوں نے اپنی شادی کی خبر کو جھوٹا اور اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دے دیا۔’ایکسپریس ٹربیون‘ کے مطابق شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد 51 سالہ ریشم نے خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کی افواہیں پھیلا کر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ریشم کا کہنا تھا کہ بعض عناصر ایک پروپیگنڈا کے تحت ان کے خلاف میڈیا میں خبریں

پھیلاکر ان کی شہرت اور عزت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور ان کی شادی کی جھوٹی خبر بھی اسی پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اور وہ ابھی تک انڈسٹری میں محنت کر رہی ہیں اور ان کا پورا کیریئر ان کے مداحوں کے سامنے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میں اس طرح کے افواہی بیانات نہیں دیتی۔انہوں

نے واضح کیا کہ انہوں نے شادی کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی وہ آئندہ سال شادی کرنے جا رہی ہیں یہ صرف افواہیں ہیں۔شادی سے متعلق جھوٹی خبر پر مزید بات کرتے ہوئے ریشم کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کا علم نہیں ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us