حکومت نےنئے سال کے آغاز پر عوام کیلئے’’ پٹرولیم بم‘‘ تیار کرلیا


اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کیلئے’’ پٹرولیم بم‘‘ تیار کرلیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کریگی جبکہ اس پر اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔ اوگرا

کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us