شیخوپورہ میں ہسپتال میں دوران زچگی ویڈیوز بنانے کا انکشاف، توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع


لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق شیخوپورہ میں ہسپتال میں دوران زچگی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ریگل سینما شیخوپورہ کے عقب میں واقع ایک پرائیویٹ سرجیکل ہسپتال میں آپریشن کروانے کے لیے آنے والی

خواتین کی مبینہ طور پر خفیہ ویڈیو بناکر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں دی جانے والی ایک درخواست جس میں آبادی ڈیوڑھی کے رہائشی محمد زمان نے اپنی تحریر میں کہا ہے ایک ماہ قبل اس نے موبائل مارکیٹ سے سیکنڈ ہینڈ ایک موبائل خریدا جب اس میں سم ڈالی گئی اور آن کیا تو اس میں پہلے ہی نازیبا ویڈیو موجود تھی جبکہ اس سے قبل یہ موبائل مبینہ طور پر اس ہسپتال کی ایک نرس طاہرہ کے درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ہسپتال کے مالک ڈاکٹر اور اسٹاف نرس طاہرہ اورا سٹاف بوائے احتشام اور اسٹاف نرس اقصی ہسپتال میں چیک اپ اور آپریشن کروانے کے لیے آنے والی خواتین تھیں ان کی لاعلمی میں خفیہ ویڈیو بناکر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرتے تھے ایس ایچ او بی ڈویڑن کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹر سرفراز کی طرف سے بھی ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میںبھی ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی بنا پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس ایچ او کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم اس کی تفتیش کی جارہی ہے اور افراد کو بھی اس میں شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us