کراچی، سردی میں اضافہ کے سبب محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیاں بڑھانے کا امکان


کراچی(آن لائن)شہر قائد میں سردی کے اضافے کے سبب محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیاں بڑھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ موسمیات نے نئے سال کے موقع پر سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم نے شہر بھر کے اسکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

سیکریٹری اسکولز چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کوکریں گے، اسکولوں اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں کل ختم ہورہی ہیں۔ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے حکومت سندھ سے سردی کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شرف الزمان کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں اسکول کھولنے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے31دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us