وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ایک سال میں 16لاکھ 64ہزار سے زائد شکایات موصول


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ایک سال میں 16لاکھ 64ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔وزیراعظم نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ،صوبوں کو سٹیزن پورٹل پر آنیوالی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔2019میں بیرون ملک سے93ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے بیشتر غیر ملکی

پاکستانیوں کے جائیدادوں اورپولیس کے مقدمات تھے اور بیشتر مقدمات عدالتوںمیں ہونے کے باعث نہ نمٹائے جا سکے ہیں۔پندرہ لاکھ ستر ہزار کے قریب جو اندورن ملک سے شکایات موصول ہوئی تھیں ان میں سے 40فیصد کو نمٹایا گیا اور مذکورہ شہریوں کو انصاف دیا گیا جبکہ وزیراعظم کو دی جانیوالی رپورٹ کے مطابق14لاکھ60ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیاجن میں سے سات لاکھ شکایات پنجاب کی تھیں۔کے پی کے ایک لاکھ 95ہزار،سندھ ایک لاکھ 36ہزاراور بلوچستان سے پندرہ ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔زیادہ تر شکایات تعلیم،میونسپل،توانائی،اور پولیس سے متعلق موصول ہوئی ہیں جن کو نمٹایا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیرا عظم نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے صوبوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سٹیزن پورٹل پر آنیوالی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us