فصلوں کی دشمن ٹڈیوں کی سندھ میں شامت آگئی


کراچی(آن لائن)فصلوں کی دشمن ٹڈیوں کی سندھ میں شامت آگئی، صوبائی حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خلاف 10 طیاروں سے اسپرے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری خوراک محمد ہاشم پوپلزئی کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان پیش کیا گیا۔پلان کے تحت جنوری سے

جون تک بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کا آپریشن ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران اوربھارت سے ملحق سرحد پر اسپرے کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔ جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپارکو سے بھی مدد لی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سندھ میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھ لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کو اسپرے کے لیے 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے۔خط میں کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے وفاق 3 جہاز اور 32 گاڑیاں فراہم کرے، ایک جہاز سے چاروں ڈویڑن کے تمام اضلاع میں اسپرے نہیں ہوسکتا، ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کی ادویات باہر سے منگوانا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں حکومتِ سندھ نے ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے تھے، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے کمیٹیاں بھی بنالی گئی ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us