شہریت ترمیمی بل بھارت کے اندر حالات کشیدہ،غیر ملکیوں کیلئے آزاد انہ سفر کرنا مشکل


سلام آباد (آن لائن) شہریت ترمیمی بل بھارت کے اندر حالات کشیدہ۔ غیر ملکیوں کے لئے بھارت کے اندر آزاد ی کے ساتھ سفر کرنا مشکل ہو گیا۔موبائل کمپنیوں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان۔مسلمانوں کے ساتھ ظلم پر تمام مذاہب مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے تفصیلات کے مطابق بھارت میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ اور تشدد

سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ برطانیہ، روس، اسرائیل، سنگاپور، کینیڈا اور تائیوان نے اپنے شہریوں کووہاں نہ جانے کیلیے خبردارکردیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مختلف مسلمان علاقوں میں پولیس گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین پر تشدد، املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیاں توڑ دیں، ہنگاموں سے ملک میں سیاحوں میں 60 فیصد کمی ہوگئی۔برطانیہ، روس، اسرائیل، سنگاپور، کینیڈا اور تائیوان نے اپنے شہریوں کووہاں نہ جانے کیلیے خبردارکردیا۔ 2لاکھ مقامی اور غیرملکی سیاحوں نے تاج محل کا دورہ ملتوی یا منسوخ کردیا۔ سنگ مرمر سے بناعجوبہ اترپردیش میں ہے، جہاں پرتشدد واقعات سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ مقامی ہوٹل مالکان بکنگ منسوخ ہونے سے پریشان ہیں۔ مودی سرکار نے مظاہروں کے باعث موبائل فون کمپنیوں کو انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی ہدایت کی، جس سے روزانہ 82لاکھ ڈالرزنقصان ہو رہا ہے،اب تک 13ارب ڈالرکوچونا لگ چکا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us