سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج خالق حقیقی سے جاملے


لاہور (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری انتقال کرگئے، نماز جنازہ 29 دسمبر بروز اتوار صبح 11 بجے اسلم ریاض حسین پارک نزد 55 مین گلبرگ پر ادا کی جائے گی۔جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کو ہارٹ اٹیک ہونے پر عمر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کی عمر بیاسی سال تھی۔ مرحوم نے پسماندگان

میں ایک بیوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔ مرحوم سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر اختر کے سمدھی تھے۔مرحوم کے ایک بیٹےعثمان عارف ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ سلیمان عارف کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ مرحوم ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وفاقی سیکرٹری قانون، چئیرمین فیڈرل سروس ٹربیونل اور ریٹائرمنٹ کے بعد گیمبیا میں چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جسٹس ریٹائرڈ محمد عارف چوہدری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us