کاشانہ اسکینڈل، افشاں لطیف کے الزامات بے بنیاد قرار، صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کلین چٹ دیدی گئی


لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے لگائے گئے بچیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات سے کلین چٹ مل گئی ہے۔لاہورکے علاقے ٹاون شپ میں واقع یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم

Advertisement

عمرلڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔افشاں لطیف نے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے اور اپنی درخواست میں معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی استدعا کی ہے۔افشاں لطیف کے ان الزامات کو چیئرمین پنجاب بیت المال ملک اعظم اور اجمل چیمہ نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ( ن) کا ڈرامہ قرار دیا تھا جب کہ سابقہ سپرنٹنڈنٹ نے بھی اِن الزامات کی تردید کی تھی۔ذرائع کے مطابق کاشانہ میں بچیوں سے زیادتی کےالزامات کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ انسپکشن ٹیم نے تیارکرکے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکوپیش کردی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں افشاں لطیف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔انسپیکشن ٹیم کے

چیئرمین ڈاکٹر راحیل صدیقی کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں بچیوں سے زیادتی یا انہیں کہیں بھجوانے کے ثبوت نہیں ملے اور اس حوالے سے عثمان بزدار رپورٹ میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر راحیل صدیقی کا کہنا تھا کہ افشاں لطیف نےمتعدد الزامات لگائے تھے جن کی تحقیقات کی گئی جو درست ثابت نہیں ہوئے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us