حکومت کا اوورسیز پاکستانیوںکیلئے صحت کارڈ شروع کرنے کا اعلان


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی طرح میڈیکل ٹورازم کو فروغ دیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کرتاپورراہداری کو کھولا، مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، ای او بی آئی کو وفاق

کے تحت بڑھایا جائے گا، پاکستان اور بیرون ملک رہنے والوں کو پنشن میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈز کی غریب طبقہ تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، 15ماہ میں پورا نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا، امید ہے جتنی بھی گنجائش ہے، صحت میں کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی باہر کی طرح پاکستان کے لیے بھی کام کریں، امریکا میں 35 سے 40ہزار ڈاکٹر ہیں ہم نے واپسی کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کسی نے کرپشن کرنی ہو تو وہ لوگ بھی ایسے رکھے گا جو کرپٹ ہوں، جب محنتی لوگ باہر سے آتے ہیں تو بہت سے نئے آئیڈیاز لاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی آئیں اور اپنے ملک میں صحت اور ٹیکنالوجی میں کام کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کا جی ڈی پی میں 7فیصد حصہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us