قومی ادارہ برائےامراض قلب میں آتشزدگی


کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے قومی ادارہ برائےامراض قلب میں آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ہفتے کو جناح اسپتال کے برابر میں قائم دل کے امراض کے اسپتال میں آگ لگ گئے۔ آگ لگنے کی اطلاع اسپتال بھر میں فوری طور پر پھیل گئی اور دل کے امراض میں مبتلا مریض اور تیماردار خوفزدہ ہوکر باہر نکل آئے۔امدادی ٹیموں کے مطابق آگ پہلی منزل

پر آپریشن تھیٹر میں لگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹرمیں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،مریضوں کو نکالتے ہوئے ایک سیکیورٹی گارڈ معمولی زخمی ہوا،آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے آپریشن تھیٹر کو معمولی نقصان پہنچا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us