شیخ رشید کی ویڈیو میں نے یا صندل نے نہیں بلکہ کس نے وائرل کی، حریم شاہ نے اپنی تیسری دوست کا نام بتادیا


لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو چیٹ وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک ایک بار پھر سے خبروں میں خاصی سرگرم ہیں۔گذشتہ روز حریم شاہ کے نام سے منسوب ایک اکاؤنٹ سے یہ بھی دھمکی دی گئی کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کر دیں گی جب کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی دھمکی

دی گئی۔تاہم حریم شاہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان میرے لیڈر ہیں،میں ان کو کبھی دھمکی نہیں دے سکتی بلکہ میں تو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتی ہوں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو بلکل حقیقت پر مبنی ہیں۔انہوں نے ویڈیو پر صندل خٹک سے بات کی جب کہ آڈیو کال پر مجھ سے بات کی۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ ویڈیو میں نے اور صندل خٹک نے وائرل نہیں کی بلکہ یہ ہماری ایک اور د وست نے

وائرل کی،وہ بھی شیخ رشید کے قریب ہیں۔تاہم میں ان دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان میرے لیڈر ہیں۔اور ہم لوگ تحریک انصاف کے کارکنان ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us