تم بھارتی ایجنٹ ہو، بھارت چلے جاؤ،حامد میر کا ٹویٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے پاکستان میں کئی لوگ ایسی موجود ہیں جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر کہتے ہیں تو بھارتی ایجنٹ ہو بھارت چلے جاوٴ۔ تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر نے بھارت میں ایس ایس پی کی وائرل ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر میروٹ کا ایس پی شہریوں کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ تم لوگ پاکستان چلے جاوٴں

ورنہ جیل میں ڈال دوں گا۔حامد میر کا کہناہے کہ اس طرح کے لوگ پاکستان میں بھی موجود ہیں جو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر کہتے ہیں کہ تم بھارت چلے جاو تم بھارتی ایجنٹ ہو۔ واضح رہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس آفیسر مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ پاکستان چلے جاوٴ ورنہ جیل میں ڈال دوں گا۔یاد رہے بھارت میں متنازعہ شہریت بل پر بی جے پی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us