بھارت آزاد کشمیر کے علاوہ گلگت، لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کرنے کیلئے تیار، سمندر ی محاذ پر ہندوستان کیا کرنے والا ہے ، ہولناک انکشافات


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کے علاوہ گلگت، لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں پر بھی حملہ کرنے کی تیاریاں کیے بیٹھا ہے، ان محاذوں کے علاوہ سمندری محاذ پر بھی پاکستان کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع کیے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان

پر ہر وقت ہر لمحے بھارت کی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت صرف آزاد کشمیر پر ہی حملہ نہیں کرے گا۔ بھارت کے عزائم مزید خطرناک اور وسیع ہیں۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کے علاوہ، گلگت، لاہور، سیالکوٹ کے محاذوں پر بھی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کیے بیٹھا ہے۔
بھارت پاکستان کے ان علاقوں پر بھی قبضہ کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ بھارت افغانستان کے ساتھ ملک کر پاکستان میں دہشت گردی کروانے کی منصوبے بھی بنا رہا ہے۔

جبکہ بھارت کی خواہش ہے کہ سمندری محاذ پر بھی پاکستان کا راستہ روکا جائے اور اس کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائیگا اوربھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ بھارت کی امریکا میں لابی بہت طاقتورہے، اووسیزپاکستانی بھی اپنی لابی مضبوط کریں، بھارت کشمیر میں اورمسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نریندرمودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ مسلط کر رہی ہے، 21 ویں صدی میں بھی ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سب کھڑے ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us