نوکریاں دینا پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے اسے حل کریں گے،وزیر اعظم


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم نے کہا کہ جب حکومت ملی دیوالیہ کا خطرہ تھا ، ایسا ہوجا تا تو مہنگائی اور مشکلات کہیں زیادہ ہوتیں جبکہ 2020 ترقی کا سال ہے ، اسمال اور میڈیم انڈسٹری کی خاص کر مدد کرنی ہے اور نوکریاں دینا پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے اسے حل کریں گے ۔کراچی میں خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات

کے باوجود کاروبار میں آسانی پیدا کرنا بڑی کامیابی ہے۔عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لیے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کی خود نگرانی کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی میں نیب کا خوف ایک بڑا مسئلہ تھا،آج آرڈیننس کے ذریعےنیب کو بزنس کمیونٹی کے معاملات سے جدا کردیا ،نیب کو بزنس کمیونٹی سے دور کھنا بہت ضروری تھا یہ بڑی رکاوٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پچھلوں کی بات بھول جائیں، آگے کی بات کریں مگر میں 2023تک بھولنےنہیں دوں گا ہمیں کیسا پاکستان ملا، ہمیں سوئیڈن کی معیشت تو نہیں ملی تھی ۔عمران خان نے کہا کہ ہماری اکنامک ٹیم ہر وقت بزنس کمیونٹی

کےلیے دستیاب رہے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاحت میں آج سے پہلے کبھی اتنی دلچسپی نہیں تھی، سیاحت کی صنعت ملک میں بہت روزگار اور زر مبادلہ لاسکتی ہےاوراندرون ملک سیاحت اتنی بڑھ گئی کہ شمالی علاقہ جات میں گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ 25کمپنیاں جنہوں نے ایوارڈ جیتا ان کو مبارک باد دیتا ہوں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us